سیالکوٹ: ڈپٹی چیف آرگنائزر عوامی تحریک کا خالد مغل کی والدہ کی وفات پر اظہارِ تعزیت
ڈسکہ: پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی ڈپٹی چیف آرگنائزر شہزاد حسین نقوی نے سینئر صحافی اور ایکسپریس نیوز کے رپورٹر خالد محمود مغل کی والدہ کی وفات پر ان سے تعزیت کی اور ان کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ خالد محمد مغل سے ملاقات میں انہوں نے مرحومہ کی بخشش اور لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی۔ اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک یو سی 130 سیالکوٹ کے سرپرست عبدالستار انجم، تحریک منہاج القرآن کے راہنماء حافظ ظفر اقبال اور دیگر بھی موجود تھے۔
تبصرہ