رمضان المبارک میں منہاج انٹرنیٹ بیورو کی کاوشیں
اِمسال ماہ رمضان المبارک میں منہاج انٹرنیٹ بیورو نے جن 4 ویب سائٹس پر خصوصی توجہ دی ان کی تفصیلات کے لئے کلک کریں۔ مزید ...
منہاج یونیورسٹی لاہور کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس چیئرمین بورڈ آف گورنرز پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی زیرصدارت منعقد ہوا، بورڈ آف گورنرز کے دیگر ممبران جن میں جسٹس (ر) شیخ ریاض احمد، پروفیسر ڈاکٹر نذیر رومانی (وائس چانسلر یونیورسٹی)، فاروق امجد میر، ملک محمد اسلم ایڈووکیٹ، پروفیسر ہمایوں احسان اور دیگر نے شرکت کی۔ بانی و چیئرمین بورڈ آف گورنرز مفکر اسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تمام فاضل ممبران کو اس افتتاحی اجلاس میں تشریف آوری پر خوش آمدید کہا اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی یہ علمی تعاون بدستور جاری رہے گا اور یونیورسٹی انتظامیہ ان معزز ممبران کی ماہرانہ سرپرستی میں ادارے کا معیار تعلیم بلند کرنے کی بھرپور کوشش کرتی رہے گی، بورڈ آف گورنرز نے اکیڈمک کونسل، بورڈ آف فیکلٹیز، سلیکشن بورڈ، بورڈ آف ایڈوانس سٹڈیز اینڈ ریسرچ اور فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کی تشکیل کے لیے اراکین کی نامزدگی کی، بورڈ نے گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ کورسز کے لیے قواعد و ضوابط کی منظوری بھی دی۔ مزید ...
پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان محمد ثقلین عطاری گزشتہ روز تحریک منہاج القرآن مرکزی سیکرٹریٹ خصوصی وزٹ کیلئے تشریف لائے۔ ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر رحیق احمد عباسی سے خصوصی ملاقات ہوئی، اس ملاقات میں ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے محمد ثقلین کو تحریک منہاج القرآن کے عالمگیر دعوتی وتنظیمی نیٹ ورک اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی اسلام کیلئے خدمات پر بریفنگ دی۔ مزید ...
تحریک منہاج القرآن کے امیر تحریک صاحبزادہ مسکین فیض الرحمن درانی اور جی ایم ملک پرنسپل سیکرٹری شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری صوبائی اسمبلی پنجاب میں سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری محمد افضل ساہی اور صوبائی وزراء محترم مناظر علی رانجھا وزیر کالونیز، محترم عمران مسعود وزیر تعلیم، محترم سردار حسن اختر مؤکل وزیر مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ، محترم محمد بشارت راجہ وزیر قانون، محترم ڈاکٹر محمد شفیق چوہدری وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، محترم گل حمید روکڑی وزیر ریوینیو اور محترم غلام محی الدین چشتی سے ملاقات کی اور انہیں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ترجمۂ قرآن ’’عرفان القرآن‘‘ کے نسخے پیش کئے جس پر عزت مآب سپیکر اسمبلی اور وزراء نے شیخ الاسلام کی امت مسلمہ کے لئے اس عظیم کاوش کی تعریف کی اور سراہا۔ صاحبزادہ فیض الرحمن درانی نے انہیں شہر اعتکاف کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا اور انہیں شہر اعتکاف کے وزٹ کی دعوت دی جو انہوں نے نہایت خوشی سے قبول کی اور انہوں نے شیخ الاسلام کی دینی اور تعلیمی خدمات کو سراہا۔ مزید ...
سابق اولمپئن اور قومی ہاکی ٹیم کے سٹار کھلاڑی خواجہ جنید گزشتہ روز تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن تشریف لائے ہاکی کوچ خالد سعید اور قومی جونئیر ہاکی ٹیم کے کھلاڑی مجاہد افضل بھی انکے ساتھ تھے۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض نے خواجہ جنید اور انکے ساتھیوں کا استقبال کیا۔ شیخ زاہد فیاض نے اپنی ملاقات میں معزز مہمانوں کو تحریک منہاج القرآن کے عالمگیر دعوتی تنظیمی نیٹ ورک اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی عالمی سطح پر خدمات کے حوالے سے تعارفی بریفنگ دی۔ علاوہ ازیں قومی ہاکی ٹیم کی ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر اولمپئین خواجہ جنید نے بتایا کہ میں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے گزشتہ سال اعتکاف 2005ء میں پہلی بار ملاقات کی تھی اس پہلی ملاقات میں انہوں نے جو خلوص، شناسائی اور پیار دیا وہ آج بھی میرا اثاثہ ہے۔ مزید ...
آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم بیرسٹر سلطان محمود نے گذشتہ روز صدر پاکستان عوامی تحریک فیض الرحمن درانی سے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ملاقات کی۔ سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر نے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی مذہبی، سیاسی اور علمی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے تحریک منہاج القرآن کی لائف ممبرشپ حاصل کی۔ اس سے قبل سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو اور اعجازالحق بھی تحریک کی لائف ممبر شپ حاصل کر چکے ہیں۔ تاحیات ممبرشپ کے فارم پر دستخط کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے علم کا زمانہ معترف ہے اور ساری دنیا میں تحریک منہاج القرآن کے قائم کردہ اسلامک سینٹرز اسلام کیلئے گراں قدر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ایسی شخصیت ہیں جن کے علم سے ہم جیسے لوگ استفادہ کرتے ہیں۔ کشمیر کاز اور عالمی امن کیلئے بھی ان کی خدمات گرانقدر ہیں۔ مزید ...
منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیر اہتمام لاہور پریس کلب میں نوجوانوں کے عالمی دن (12 اگست) کے موقع پر نیشنل یوتھ سیمینار بعنوان "عالمی امن اور آج کا نوجوان" منعقد ہوا جس میں سابق وزیر خارجہ سردار آصف احمد علی مہمان خصوصی تھے جبکہ صدارت ڈائریکیٹر یوتھ افیئرز تحریک منہاج القرآن ساجد محمود بھٹی نے کی۔ مزید ...
30 جولائی بروز اتوار تحریک منہاج القرآن گلیات کے زیراہتمام مری اور ایوبیہ کے درمیان ایک صحت افزا مقام جو کہ پہاڑیوں کے درمیان واقع ایوبیہ روڈ میں بازار باڑیاں کے گورنمنٹ اللہ دتہ سکول کے وسیع و عریض گراؤنڈ میں دوسری سالانہ تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں خصوصی طور پر تشریف لانے والی شخصیات ملک فخرالزمان عادل صدر ادارہ منہاج القرآن دوبئی، پروفیسر نذیر چیمہ والد گرامی (عامر چیمہ شہید)، منہاج القرآن کے مرکزی میڈیا کوآرڈینیٹر حافظ اشتیاق اعوان، منہاج القرآن فرانس کے ایگزیکٹو ممبر حاجی محبوب حسین، پاکستان عوامی تحریک دادرسی سیل کے چیئرمین فاروق ستی، حمیدہ قرآن قرآن اکیڈمی کے چیئرمین ملک جاوید، منہاج القرآن پی پی 14 کے ناظم مالیات مظہر الحق قادری اور منہاج القرآن ضلع راولپنڈی کے ناظم دعوت حافظ عبدالجبار تھیں جبکہ کانفرنس کی صدارت مرکزی امیرتحریک مسکین فیض الرحمٰن درانی نے کی۔ مزید ...
عالمی امن کے قاتل اسرائیل کی بربریت کے نتیجے میں شہید ہونے والے ہزاروں معصوم لبنانی بچوں اور مظلوم نہتے شہریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور قیام امن کیلئے پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام لاہور پریس کلب کے باہر ہزاروں بچوں نے پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا۔ یہ مظاہرہ اب تک پاکستان میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں سب سے بڑا مظاہرہ تھا جسکی کوریج کیلئے عالمی میڈیا بھی بڑی تعداد میں موجود تھا۔ مظاہرے میں شریک ہزاروں بچوں نے سفید رنگ کے پرچم اٹھا رکھے تھے جو ان کی طرف سے عالمی اداروں اور موثر ممالک سے امن کی اپیل تھی۔ عالمی ضمیر کو جگانے کیلئے بچوں نے UN اور او آئی سی کے علامتی جنازے اٹھا رکھے تھے۔ اور مذکورہ اداروں کی بے حسی کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ اسرائیل کا علامتی جنازہ بھی احتجاجی مظاہرے میں موجود تھا۔ درجنوں بچے شدید زخمی حالت کا روپ دھارے سٹریچر پر لیٹے ہوئے احتجاج کر رہے تھے۔ مظاہرے میں شریک بچوں نے ماتھے کے گرد سرخ رنگ کے کاغذ کے ربن باندھ رکھے تھے جن پر اسرائیل کے خلاف نعرے لکھے ہوئے تھے۔ ہزاروں کی تعداد میں ہونے کے باوجود پریس کلب کے اردگرد کسی قسم کی بد نظمی دیکھنے میں نہیں آئی مزید ...
کاپی رائٹ 1989 - 2025 پاکستان عوامی تحریک. جملہ حقوق محفوظ ہیں