عوامی تحریک کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس 7 جنوری 2024 کو ہو گا
لاہور (6 جنوری 2024ء) پاکستان عوامی تحریک کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اور قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کا اہم اجلاس 7 جنوری 2024 کو ہوگا۔ اجلاس میں عوامی تحریک کے منشور، رابط عوام مہم اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اجلاس میں عوامی تحریک کے مرکزی صدر قاضی زاہد حسین کراچی سے ویڈیو لنک پر شرکت کریں گے۔
تبصرہ