سیلاب زدہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن تیز کیا جائے: نور اللہ صدیقی
ہزاروں متاثرین بے گھر، بنیادی ضروریات سے محروم ہو گئے
سیلاب سے جانی و مالی نقصانات پر اظہار افسوس کرتے ہیں: مرکزی سیکرٹری اطلاعات

لاہور (15 اگست 2025) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی نے خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، آزادکشمیر سمیت دیگر علاقوں میں سیلاب کی وجہ سے ہونے والے بھاری جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں ہزاروں لوگ بے گھر اور بنیادی ضروریات سے محروم ہو چکے ہیں، جبکہ درجنوں دیہات زیرِ آب آ گئے ہیں۔ اس قدرتی آفت نے مقامی معیشت، زراعت اور بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔
نور اللہ صدیقی نے وفاقی حکومت اور متعلقہ اداروں پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر ریسکیو اور ریلیف آپریشن تیز کریں، متاثرہ خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کریں، خوراک، ادویات اور دیگر ضروری اشیائے ضروریہ فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ بحران کی اس گھڑی میں صوبائی اور وفاقی حکومتوں کو متاثرہ عوام کی مدد کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنانی چاہیے۔انہوں نےکہا کہ قدرتی آفات انسان کے صبر و ایثار کا امتحان ہوتی ہیں لہذا ہمیں ایک دوسرے کی مدد کر کے اس آزمائش سے نکلنا ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق ہونے والوں کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے، زخمیوں کو جلد صحتیابی عطا فرمائے اور متاثرہ خاندانوں کو صبر و حوصلہ دے۔


تبصرہ