طلبہ یونینز کے الیکشن سے قبل تعلیمی اداروں سے قبضہ گروپوں کا خاتمہ کیا جائے : ساجد گوندل
حکومت طلبہ یونینز کے الیکشنز سے پہلے ضابطہ اخلاق طلبہ کے سامنے پیش کرے
سیکرٹری جنرل مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی لاہور کے عہدیدران سے گفتگو
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے سیکرٹری جنرل ساجد گوندل نے کہا ہے کہ وزیر تعلیم کا طلبہ یونینز کے الیکشنز کے حوالے سے بیان خوش آئند ہے، مگر اس سے پہلے تعلیمی اداروں سے قبضہ گروپوں کا خاتمہ بہت ضروری ہے تاکہ الیکشن کے حوالے سے طلبہ اپنی رائے کا آزادانہ استعمال کرسکیں۔ انہو ں نے کہا کہ یونین کے الیکشن سے قبل حکومت فوری طور پر ایک جامع ضابطہ اخلاق سامنے لائے۔ وہ گزشتہ روز MSM لاہور کے ضلعی عہدیداران سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت مختلف تعلیمی اداروں میں کچھ نام نہاد طلبہ تنظیمات قبضہ کئے ہوئے ہیں اور وہ کسی دوسری طلبہ تنظیم کو برداشت کرنے کو تیار نہیں۔ جب تک وہ اپنے رویے میں تبدیلی نہیں لاتی اس وقت تک طلبہ کے لئے آزادانہ رائے کا استعمال ممکن نہیں۔ اس موقع پر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ لاہور کے صدر چودھری عثمان گجر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ میں شعور کی بیداری کے حوالے سے 13 نومبر کا طلبہ امن مارچ سنگ میل ثابت ہو گا۔
تبصرہ