PAT condemns drone strike in North Waziristan
پاکستان عوامی تحریک امریکی ڈرون حملوں کی پرزور مذمت کرتی ہے
Dr Muhammad Tahir-ul-Qadri speaks at Georgetown University in Washington DC
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا جارج ٹاؤن یونیورسٹی واشنگٹن میں خطاب
Thousands attend protest demonstration against price hike under PAT & MQ
مہنگائی کے خلاف پاکستان عوامی تحریک کے ہزاروں کارکنوں کا احتجاجی مظاہرہ
Dr Muhammad Tahir-ul-Qadri Speaks at the American Institute of Peace
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا امریکی انسٹی ٹیوٹ آف پیس سے خطاب
بلوچستان کی صورتحال ملک کو غیر مستحکم کرنے کی عالمی سازش ہے۔ رحیق عباسی
21 فروری 2012 ء
PAT on FB

بلوچستان کے خلاف بیرونی مداخلت کے دروازے بند کرنے پر توجہ دینا ہوگی
بلوچستان کی جغرافیائی اہمیت پاکستان دشمنوں کو کھٹکتی ہے

تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے بلوچستان کی صورتحال کو ملک کو غیرمستحکم کرنے کی عالمی سازش قرار دیتے ہوئے اس پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچوں کا احساس محرومی ختم کرنا ناگزیر ہے، لوگوں کا معیار زندگی بلند کرنے، تعلیم اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے پر وسائل خرچ کرنا ہو نگے۔ بلوچستان کے خلاف بیرونی مداخلت کے دروازے بند کرنے پر توجہ دینا ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں اگر کہیں آپریشن جاری ہے تو اسے فی الفور بند کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے وسائل جہاں ملکی ترقی کیلئے استعمال ہوتے ہیں وہاں بلوچستان کے غریب عوام کو بھی خوشحالی ملنا چاہیے اس حوالے سے مرکزی حکومت عادلانہ پالیسی کا احیاء کرے، تاخیر ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا سکتی ہے۔

ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا کہ بلوچستان کی جغرافیائی اہمیت پاکستان دشمنوں کو کھٹکتی ہے اس لئے بلوچستان سازشوں کی آماجگاہ بنا ہوا ہے۔ ملک میں افراتفری اور اقتدار کی کھینچا تانی میں پاکستان کا اہم ترین صوبہ نظر انداز ہورہا ہے جو نہایت حساس معاملہ ہے۔ بلوچستان کے حوالے سے مزید کوتاہی پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا سکتی ہے۔


Your Comments

منہاج القرآن
منہاج ویلفئیر
منہاج اوورسیز
منہاج سسٹرز
اسلامک لائبریری
خطابات
ماہنامہ منہاج القرآن
ماہنامہ دختران اسلام
کاپی رائٹ © 1989 - 2012 پاکستان عوامی تحریک. جملہ حقوق محفوظ ہیں.