پتوکی: پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کا تنظیمی اجلاس

پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے عہدیداران کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا، یہ اجلاس پاکستان عوامی تحریک تحصیل پتوکی کے صدر محمد طیب افضل کی رہائش گاہ پر ہوا، جس میں ضلع قصور کے جنرل سیکرٹری PAT محمد ندیم مصطفیٰ، پاکستان عوامی تحریک تحصیل پتوکی کے صدر محمد طیب افضل، جنرل سیکرٹری تحصیل پتوکی عامر رضا، تحریک منہاج القرآن کے صدر سید محمود شاہ گیلانی اور جنرل سیکریٹری محمد تنویر حسین مصطفوی نے شرکت کی۔ اجلاس میں دروس عرفان القرآن کا شیڈول ترتیب دیا گیا، اور تحریک منہاج القرآن کی تنظیمی سرگرمیوں کو مؤثر بنانے کے لیے فیصلہ جات کیے گئے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بلدیاتی انتخابات میں پاکستان عوامی تحریک کے پلیٹ فارم سے ہر وارڈ امیدوار کھڑے کیے جائیں گے۔ پاکستان عوامی تحریک کے دس نکاتی ایجنڈا اور ڈاکٹر طاہرالقادری کے انقلابی افکار اور تبدیلئ نظام کی جدوجہد کو عوامی سطح پر اجاگر کیا جائے گا۔


تبصرہ