ڈنمارک: پاکستان عوامی تحریک کے یوم تاسیس کی تقریب

کوپن ہیگن: پاکستان عوامی تحریک ڈنمارک کے زیراہتمام 25 مئی 2016 کو پاکستان عوامی تحریک کے یوم تاسیس کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں معروف تجزیہ نگار اور ’ایک دن جیو کے ساتھ‘ پروگرام کے میزبان سہیل وڑائچ، منہاج القرآن انٹرنیشنل سویڈن کے صدر، پاکستان سٹدی سرکل اوڈنسے کے صدر، کشمیر فورم ڈنمارک کے صدر، خواتین کے وفود اور پاکستانی کمیونٹی سمیت ڈنمارک کی مختلف سیاسی، سماجی اورسول سوسائٹی کی تنظمات کے نمائندوں نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سہیل وڑائچ نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک اور اس کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری کی جدوجہد بےمثال ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان کی لازوال قربانیاں پاکستان کے حال اور مستقبل پر گہرے اثرات چھوڑیں گی۔ تقریب سے پاکستان تحریک انصاف ڈنمارک کے صدر، جنرل سیکرٹری منہاج یورپین کونسل، صدر پاکستان پیپلز پارٹی ڈنمارک، ناظم منہاج القرآن علما کونسل یورپ، صدر تنظیم اسلامی ڈنمارک اور صدر پاکستان عوامی تحریک ڈنمارک نے خطاب کیا۔
پاکستان عوامی تحریک ڈنمارک کے امیر اور چیف آرگنائزر نے تمام مہمانوں کو شکریہ ادا کیا۔ تقریب کے اختتام پر پاکستان عوامی تحریک کے یوم تاسیس کا کیک کاٹا گیا۔






تبصرہ