اٹلی: پاکستان عوامی تحریک کے 28ویں یوم تاسیس کی تقریب
پاکستان عوامی تحریک اٹلی کے زیراہتمام عوامی تحریک کے 28ویں یوم تاسیس کے موقع پر خصوصی تقریب کا انعقاد اٹلی ناپولی میں کیا گیا۔ تقریب میں پاکستان عوامی تحریک اٹلی کے صدر راجہ انعام، عہدیداران و کارکنان کے علاوہ دیگر سیاسی جماعتوں کے لوگ بھی شریک ہوئے۔
یوم تاسیس کی تقریب میں خصوصی کیک کاٹا گیا اور ملکی ترقی، خوشحالی، کرپٹ اور نااہل لیڈر شپ سے نجات اور قائد انقلاب ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی درازی عمر کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ تقریب میں شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء کے انصاف کیلئے عزم اور استقامت پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔
رپورٹ: حسن زمان تارڑ
تبصرہ