’’ناموں کے بغیر ایف آئی آر انصاف کا قتل عام ہے‘‘ خرم نواز گنڈاپور کی سانحہ ساہیوال کے مقتول محمد خلیل کے اہلخانہ سے تعزیت

پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے ساہیوال کے واقعہ میں سیکورٹی اہلکاروں کے فائرنگ سے قتل ہونے والے خاندان کے گھر چونگی امرسدھو گئے، اس موقع پر انہوں نے مہر محمد خلیل کے بھائی محمد جلیل سے اظہار تعزیت کیا اور واقعہ کو بدترین ظلم و بربریت قرار دیا۔ پاکستان عوامی تحریک کی طرف سے خرم نواز گنڈاپور نے مقتولین کی نماز جنازہ میں بھی شرکت کی اور مہر خلیل اور ذیشان دونوں خاندانوں کیساتھ اظہار افسوس بھی کیا۔

دریں اثناء مرکزی سیکرٹریٹ میں پارٹی عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ ساہیوال واقعہ کے قتل عام میں ملوث اہلکاروں کے ناموں کے بغیر ایف آئی آر کا اندراج بدنیتی اور انصاف کے قتل عام کا آغاز ہے، وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ کے نوٹس لینے کے باوجود پولیس نے ملوث اہلکاروں کو بچانے کیلئے قانونی’’سہولت کاری‘‘ شروع کر دی، یہی واردات شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء کے ساتھ بھی کی گئی تھی۔

خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کے نام ایف آئی آر سے نکلوانے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اپوزیشن لیڈر شہباز شریف حمزہ شہباز خود بے گناہوں کے قاتل اور درندے ہیں وہ ساہیوال واقعہ پر بیان بازی کر کے کس کو بے وقوف بنا رہے ہیں؟ قاتل شریف خاندان نے تو ماڈل ٹاؤن سانحہ میں ملوث افسروں اور اہلکاروں کو نہ صرف تحفط دیا بلکہ ترقیاں دیں اگر سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داروں کو سزائیں مل جاتیں تو ساہیوال میں بے گناہ نہ مرتے۔


Your Comments

منہاج القرآن
منہاج ویلفئیر
منہاج اوورسیز
منہاج سسٹرز
اسلامک لائبریری
خطابات
ماہنامہ منہاج القرآن
ماہنامہ دختران اسلام
کاپی رائٹ © 1989 - 2019 پاکستان عوامی تحریک. جملہ حقوق محفوظ ہیں.