رہنما عوامی تحریک ڈاکٹر زبیر اے خان فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد واپس وطن پہنچ گئے
پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر زبیراے خان فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ فریضہ حج کی ادائیگی پر پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی میڈیا کوارڈینیٹر راؤ محمد عارف رضوی، ضلعی صدر میجر محمد اقبال چغتائی اور ضلعی صدر تحریک منہاج القرآن یاسرارشاد دیوان نے ڈاکٹر زبیر اے خان کو اس عظیم سعادت پر مبارکباد پیش کی۔
دریں اثناء پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات سردار شاکر مزاری، صوبائی سیکرٹری جنرل سردار سیف اللہ خان سدوزئی ایڈووکیٹ، چوہدری قمر عباس دھول، اللہ رکھا سیاف ایڈووکیٹ، چوہدری شاہد ارائیں، احسان سعیدی، مخدوم شہباز شاہ، احمد قریشی، سجاد نقشبندی اور دیگر نے اپنے پیغامات کے زریعے ڈاکٹرزبیر اے خان کو فریضہ حج کی ادائیگی پر مبارکباد پیش کی ہے۔
تبصرہ