پاکستان عوامی تحریک کے وفد کی صدر آل پاکستان سمال ٹریڈرز بابر بٹ کی عیادت
سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور اور چیئرمین عوامی تاجر اتحاد حاجی محمد اسحق کی قیادت میں وفد نے صدر آل پاکستان سمال ٹریڈرز، سنیئر تاجر رہنما اور معروف سماجی شخصیت بابر بٹ کی رہائش گاہ پر انکی عیادت کی۔ رہنماؤں نے بابر بٹ کو گلدستہ پیش کیا اور انکی جلد صحتیابی کےلئے دعا کی۔ اس موقع پر خرم نواز گنڈاپور نے بابر بٹ کی تاجر برادری کی فلاح و بہبود کےلئے گرانقدر قومی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے انکی جلد صحتیابی کےلئے دعا کی۔
خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ بابر بٹ تاجر برادری کی ایک توانا آواز ہیں۔ ملکی معیشت کی بہتری کےلئے انکی خدمات کے سبھی معترف ہیں۔ ہم انکی مکمل صحتیابی کےلئے دعا گو ہیں۔وفد میں سیکرٹری جنرل عوامی تاجر اتحاد راشد چودھری، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل شہزاد رسول، ثاقب بھٹی اور اورنگزیب خان بھی شامل تھے۔
تبصرہ