سمندری اور جڑنوالہ میں پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ناانصافی کے خلاف میں احتجاج
پاکستان عوامی تحریک سمندری اور جڑانوالہ کے زیراہتمام شہدائے ماڈل ٹاون کی 8 ویں برسی کے موقع پر سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی ناانصافی کے خلاف احتجاجی ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر ریلی سے پاکستان عوامی تحریک کے قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 8 برس گزرنے کے باوجود سانحہ ماڈل ٹاون کیس کے شہداء کے ورثاء انصاف سے محروم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی پر مسلسل تین سال سے چلنے والے سٹے آرڈر کی وجہ سے ملزمان کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔ شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء کی انصاف کیلئے دائر کی جانے والی کوئی اپیل 7 سال سے زیرالتوا ہے۔ دوسری جانب سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ملزمان کی اپیلیں نہ صرف فوری سماعت کیلئے مقرر ہو جاتی ہیں بلکہ ان پر اب بریت کے فیصلے بھی آنا شروع ہو گئے ہیں۔ اگر مرکزی ملزمان اور پولیس کے اعلیٰ افسران بے گناہ ہیں تو پھر قاتل کون ہے؟۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے ورثاء کو انصاف دلانے کے لیے کوئی بات نہیں سن رہا تو ایسے میں شہداء انصاف کے لیے کس کا دروازہ کھٹکھٹائیں؟
سمندری
سمندری میں ریلی کی قیادت قاری مظہر فرید سیال اور محمد افتخار رندھاوا نے کی، ریلی میں چوہدری محمد سرفراز قادری چوہدری عمران اسلم پسوال اور پاکستان عوامی تحریک اور جملہ فورمز کے قائدین و کارکنان، سول سوسائٹی اور عوام الناس نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
جڑانوالہ
جڑانوالہ میں ریلی کی قیادت اختر علی ملک اور خلیل خان طاہرنے کی، ریلی میں میاں محمد امجد، ظفر خان، علامہ آصف جاوید اور پاکستان عوامی تحریک اور جملہ فورمز کے قائدین و کارکنان، سول سوسائٹی اور عوام الناس نے کثیر تعداد میں شرکت۔
تبصرہ