امیدوار ممبر پنجاب بار کونسل چوہدری نعیم الدین گجرایڈووکیٹ کے اعزاز میں تقریب
پاکستان کا مستقبل قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالادستی سے وابستہ ہے: چوہدری نعیم الدین گجر ایڈووکیٹ
وکلا نہ صرف سچ کا دفاع کرتے ہیں بلکہ معاشرے کے ضمیر کی بھی نمائندگی کرتے ہیں: امیدوارممبر پنجاب بار
تقریب میں وکلا کی بڑی تعداد میں شرکت، افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا گیا
لاہور (11 مئی 2025) — لاہور میں وکلا برادری کی جانب سے پنجاب بار کونسل (لاہور سیٹ) کے لیے امیدوار چوہدری نعیم الدین گجر ایڈووکیٹ کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سینئر وکلا اور قانونی ماہرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نعیم الدین گجر ایڈووکیٹ نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالادستی سے وابستہ ہے۔ وکلا برادری کو چاہیے کہ وہ اپنے پیشہ ورانہ فرائض کے ساتھ ساتھ معاشرے میں عدل و انصاف کے فروغ کے لیے بھی مؤثر کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ وکلا نہ صرف عدالتوں میں حق اور سچ کا دفاع کرتے ہیں بلکہ وہ معاشرے کے ضمیر کی بھی نمائندگی کرتے ہیں۔
چوہدری نعیم الدین گجر نے وکلا کو درپیش مسائل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سینئر اور جونیئر وکلا دونوں کو پیشہ ورانہ تربیت، سہولیات، طبی اور مالی امداد کی فراہمی جیسے امور میں فوری اصلاحات درکار ہیں۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ اگر وہ بار کونسل کے رکن منتخب ہوئے تو ان مسائل کا حل ان کی اولین ترجیح ہو گی۔
انہوں نے افواجِ پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وطن کے دفاع میں مصروف ہماری بہادر افواج جس جرات اور قربانی کا مظاہرہ کر رہی ہیں، وہ پوری قوم کے لیے باعث فخر ہے۔ وکلا برادری افواجِ پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔
تقریب میں شریک دیگر مقررین نے بھی چوہدری نعیم الدین گجر ایڈووکیٹ کی خدمات اور اصولی مؤقف کو سراہا اور ان کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ مقررین میں ایم صائم چوہدری ایڈووکیٹ، عبد الحفیظ چوہدری ایڈووکیٹ، آصف سلہریا ایڈووکیٹ، راشد چوہدری ایڈووکیٹ، وسیم سرور گجر ایڈووکیٹ، رضوان قادری ایڈووکیٹ، چوہدری معظم ریاض ایڈووکیٹ، ندیم سعید ایڈووکیٹ، عمیر انوار اعوان ایڈووکیٹ، عبد الشکور ایڈووکیٹ، چوہدری محمد ارشد ایڈووکیٹ، اور سعود احمد خان ایڈووکیٹ شامل تھے۔
شرکائے تقریب نے اس بات پر اتفاق کیا کہ چوہدری نعیم الدین گجر نہ صرف ایک کامیاب وکیل ہیں بلکہ وکلا کی رہنمائی میں ہمیشہ پیش پیش رہے ہیں۔ شرکا نے متفقہ طور پر عزم ظاہر کیا کہ وکلا برادری متحد ہو کر اپنے نمائندے کو کامیاب بنائے گی تاکہ پنجاب بار کونسل کو مزید فعال اور مؤثر ادارہ بنایا جا سکے۔
تقریب کے اختتام پر چوہدری نعیم الدین گجر ایڈووکیٹ نے تمام وکلا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حمایت میرے لیے باعث حوصلہ ہے اور میں ان کی توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کروں گا۔ آخر میں ملکی سلامتی، عدل و انصاف کی سربلندی اور افواجِ پاکستان کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
تبصرہ