بری، بحری و فضائیہ نے سر فخر سے بلند کر دیا: خرم نواز گنڈاپور
سیاسی و اقتصادی استحکام پاکستان کو سپرپاور بنا دے گا
قوم فروعی اختلافات کو بھلا کر ترقی و استحکام کے لئے کام کرے، سیکرٹری جنرل پی اے ٹی
لاہور (12 مئی 2025ء) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ بری، بحری و فضائی افواج نے بہترین جذبہ حب الوطنی ،حکمت عملی اور باہمی کوآپریشن سے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ افواج پاکستان نے ثابت کر دیا کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔ سیاسی و اقتصادی استحکام پاکستان کو سپرپاور بنادے گا۔ قوم فروعی اختلافات بھلا کر ترقی و استحکام کے لئے کام کرے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کامیاب اور باوقار دفاع اور حفاظت پر افواج پاکستان بالخصوص پاک فضائیہ کے شاہینوں کو سلام پیش کرتے ہیں، پاکستان کا رسپانس، پیشہ وارانہ، ذمہ دارانہ اور بروقت تھا، پوری قوم کو اپنی افواج پر فخر ہے، افواج پاکستان کے ہوتے ہوئے کوئی دشمن ہماری سرحدوں کی طرف میلی نگاہ نہیں اٹھا سکتا۔
انہوں نے کہا 1971 یا 1965 نہیں 2025 ہے پاکستان نے ثابت کر دیا کہ وہ حربی ٹیکنالوجی میں کسی سے پیچھے نہیں ہے، پاکستان نے اپنی زمین، اپنی فضاؤں اور اپنے پانیوں کا بیک وقت دفاع کیا اور دشمن کو ناکوں چنے چبوائے اور پر نہیں مارنے دیا، اللہ رب العزت پاکستان میں اور اس کے عوام کی رہتی دنیا تک حفاظت فرمائے۔ آمین
تبصرہ