ہماری فورسز نے”گھوڑے تیار رکھو“ والا قرآنی سبق یاد رکھا: خرم نواز گنڈاپور
افواج نے قوت، اخوت عوام کے ذریعے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا، سیکرٹری جنرل پی اے ٹی
بھارت کے میڈیا کو اخلاقی اور پیشہ وارانہ تربیت کی اشد ضرورت ہے
لاہور(16مئی 2025ء) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے یوم تشکر پر پوری قوم اور افواج پاکستان، میزائل ٹیکنالوجی پر دن رات کام کرنے والے سائنسدانوں اور بھارت کے یکطرفہ حملہ کو ناکام بنانے والے دوست ملکوں کو مبارک باد دی ہے اور ان کا شکریہ ادا کیا ہے، پاکستان کا شاندار دفاع صرف پاکستان کی کامیابی نہیں بلکہ اس پر مشرق تا مغرب اسلامی ملکوں کے عوام کی طرف سے جشن کا سماں ہے، انھوں نے کہا کہ آج ہر طرف سے مسلمانوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹا جا رہا ہے، جس کا دل چاہتا ہے وہ کسی مسلمان ملک پر حملہ کر دیتا ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں، اس ماحول میں افواج پاکستان نے قوت، اخوت عوام کی طاقت سے اپنے سے کئی گنا بڑے حملہ آور کو منہ توڑ، اور عبرت ناک جواب اور سبق دے کر پاکستان ہی نہیں پورے عالم اسلام کو خوش کر دیا ہے، افواج نے قوت، اخوت عوام کے ذریعے منہ توڑ جواب دیا۔
ہماری فورسز نے ”گھوڑے تیار رکھو“ والا قرآنی سبق یاد رکھا۔ دشمن کے مقابلے میں بہترین جنگی ٹیکنالوجی حاصل کر ثابت کر دیا کہ ہماری افواج معاشی مسائل کے باوجود دفاع پاکستان کے مقدس فریضے سے غافل نہیں۔ بھارت کے میڈیا کو اخلاقی اور پیشہ وارانہ تربیت کی اشد ضرورت ہے۔ میزائل ٹیکنالوجی پر کام کرنے والے سائنسدانوں مشکل میں ساتھ دینے والے دوست ملکوں کو بھی سلام۔ عظیم الشان دفاع پاکستان نہیں پورے عالم اسلام کی کامیابی ہے۔
بھارت نے غلط وقت کا انتخاب کیا اور غلط توقعات وابستہ کیں۔ اسلحہ یا فوج نہیں قوموں کے عزم اور جذبے لڑتے ہیں، جذبہ شوق شہادت کا کوئی توڑ نہیں۔ دشمن جان لیں کوئی لڑ کر ہمیں شکست نہیں دے سکتا، بھارت پانی بند کرنے والی بچگانہ سوچ سے باہر نکلے۔ سیز فائر قبول کرکے ثابت کر دیا امن ہماری خواہش ہے، کمزوری نہیں۔ بھارت جنگی جنون اور فلمی ماحول سے باہر نکلے دونوں ملکوں کا اصل دشمن غربت ہے۔ دریں اثنا منہاج یونیورسٹی لاہور میں اظہار تشکر پر خصوصی تقریب ہوئی اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے گئے، جامع شیخ الاسلام میں نماز جمعہ کے اجتماع نے ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی اور شاندار دفاع وطن پر اللہ کا شکر ادا کیا گیا اور افواج پاکستان کو مبارک باد دی گئی۔
تبصرہ