خضدار میں بچوں کی سکول بس پر حملہ انسانیت کے منہ پر طمانچہ ہے: خرم نواز گنڈاپور
خودکش حملہ کی مذمت کرتے ہیں، دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے
سامنے آ کر لڑنے کی جرأت سے محروم دشمن ہمارے بچوں کو نشانہ بنا رہا ہے، سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک
پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے بلوچستان خضدار میں بچوں کی سکول بس پر خودکش حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت پر حملہ قراردیا ہے۔ کوئی گرا ہوا ذہن ہی اس طرح کی کارروائی میں ملوث ہو سکتا ہے۔ بچوں پر حملہ کرنے والے دہشت گرد اور منصوبہ ساز انسانیت کے منہ پر طمانچہ ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ دشمن جو سامنے آ کر لڑنے کی جرأت سے محروم ہے وہ چھپ کر اب ہمارے بچوں کو نشانہ بنارہے ہیں، دہشت گردوں اور پس پردہ منفی کرداروں کا یہ عمل قابل مذمت بھی ہے اور قابل گرفت بھی ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کی اس واردات میں ملوث تمام کرداروں کو عبرتناک سزا دینے کے لئے تمام ریاستی وسائل بروئے کار لائیں۔
انہوں نے کہا کہ شہید بچوں کے والدین کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، اللہ رب العزت اُنہیں صبر دے۔ ان شاء اللہ معصوم بچوں کا یہ خون رائیگاں نہیں جائے گا، دہشت گرد اپنے ناپاک ارادوں کے ساتھ نیست و نابود ہونگے، پوری دنیا کو دہشت گردی کی اس واردات پر پاکستان اور اس کے عوام کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے اور دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو توڑنے کے لئے ہر طرح کی مدد کرنی چاہیے۔ پاکستان نے دہشت گردی کی جنگ میں جان و مال کی لا تعداد قربانیاںدی ہیں، ہم دنیا کے امن کے لئے مسلسل قربانیاں دینے والی قوم ہیں۔
تبصرہ