پاکستان عوامی تحریک کا 36واں یومِ تاسیس 25 مئی (اتوار) کو منایا جائے گا
ملک بھر میں ’’قو ت، اخوت، عوام ‘‘ کے عنوان سے تقریبات منعقد کی جائیں گی
لاہور (21 مئی 2025) پاکستان عوامی تحریک کے قیام کو 36 سال مکمل ہونے پر ملک بھر میں 25 مئی (اتوار) کو یومِ تاسیس منایا جائے گا۔ اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک کی مرکزی و ضلعی تنظیمات ’’قوت، اخوت، عوام‘‘ کے عنوان سے خصوصی تقریبات منعقد کریں گی۔ مرکزی تقریب تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں ہوگی جبکہ دیگر تقاریب ضلعی، تحصیلی اور یونین کونسل کی سطح پر ہوں گی۔
ان تقریبات میں کیک کاٹا جائے گا، سیمینارز اور دعائیہ تقاریب منعقد ہوں گی، اور پاکستان عوامی تحریک کے دفاتر پر قومی اور پارٹی پرچم لہرائے جائیں گے۔ پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی، صوبائی، اور ضلعی قائدین و کارکنان ان تقریبات میں بھرپور شرکت کریں گے۔
تقریبات میں ملکی سلامتی، خوشحالی، اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کی جائیں گی اور پاکستان عوامی تحریک کی پرامن سیاسی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ پارٹی قیادت کا کہنا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک کی 36 سالہ جدوجہد ملک و ملت کی بہتری، عوامی خوشحالی، اور کرپٹ نظام کے خاتمے کے لیے ہے۔ تحریک نے اپنے قیام کے پہلے دن سے ہی روایتی سیاست سے ہٹ کر ایک انقلابی اور منظم سیاسی جدوجہد کی بنیاد رکھی، جو پاکستان کی سیاسی تاریخ میں ایک منفرد مقام رکھتی ہے۔
تبصرہ