پاکستان عوامی تحریک گجرات کے زیراہتمام 36ویں یومِ تاسیس کی پروقار تقریب کا انعقاد
پاکستان عوامی تحریک کے 36ویں یومِ تاسیس کے موقع پر منہاج القرآن اسلامک سنٹر گجرات میں صدر پاکستان عوامی تحریک ضلع گجرات سیٹھ وقار قادری کی زیر صدارت تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں علامہ رانا محمد ادریس قادری، قاری ریاست علی چدھڑ، علامہ منہاج الدین قادری اور ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک چوہدری اسلم گجر سمیت کارکنان اور قائدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے 36ویں یومِ تاسیس کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا۔
تبصرہ