او آئی سی بھی اپنا کردار ادا کرے، جنگ پھیلی تو ایک اور انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے
امریکہ نے پاک بھارت سیز فائر کروایا یہاں بھی کردار ادا کرے: خرم نواز گنڈاپور
پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ ایران پر حملہ جارحیت اور قابل مذمت ہے۔ جنگ کی روک تھام کے لئے اقوام متحدہ اپنا کردار ادا کرے۔ اگر جنگ پھیلی تو غزہ کے بعد ایک اور بڑا انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالم اسلام اوآئی سی کی طرف دیکھ رہا ہے، او آئی سی یہ حملے بند کروائے، کسی بھی ملک کے خلاف جارحیت بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ تمام مسائل مذاکرات کے ذریعے حل ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان ملک بھی اس جارحیت کے خلاف آواز اٹھائیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران نے ہمیشہ اپنی عالمی ذمہ داریوں کو پورا کیا ہے اس وقت بھی ایران امریکہ کے ساتھ مذاکرات کی میز پر بیٹھا ہوا ہے، ایران حل طلب امور پر بات چیت پر آمادہ ہے لہٰذا مذاکرات کو ترجیح دینی چاہیے، امریکہ کو چاہیے کہ وہ امن عمل کی بحالی کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ امریکہ نے حال ہی میں پاک بھارت سیز فائر کروانے میں اپنا کردار ادا کیا تھا وہی کردار یہاں بھی ادا کرے۔
تبصرہ