خرم نواز گنڈاپور کی امیر حمزہ اور جسٹس (ر) نذیر غازی پر فائرنگ کی مذمت

لاہور (16اپریل 2026) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے تحریک حرمت رسول کے رہنما امیر حمزہ اور معروف اینکر پرسن جسٹس (ر) نذیر غازی پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے واقعہ کی مکمل تحقیقات اور ذمہ داران کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ نہایت سنگین ہے، دن دیہاڑے اہم شخصیات کو ٹارگٹ کرنا کھلی دہشتگردی ہے۔ ملزمان اور ان کے سہولت کاروں کو کڑی سزا ملنی چاہئے۔


تبصرہ