مزدور کا حق مارنے والی سوسائٹی کبھی خوشحال نہیں ہوسکتی: خرم نواز گنڈاپور
مزدوروں نے محنت کرنا چھوڑی دی تو فیکٹریاں بند کھیت ویران ہو جائیں گے
ایسا نظام لانا ہو گا جس میں مزدور کا استحصال نہ ہو سکے،میاں ریحان: میاں زاہد اسلام
لاہور (30 اپریل 2026) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ معیشت کا پہیہ مزدور کی محنت سے چلتا ہے، مزدور کا حق مارنے والی سوسائٹی کبھی خوشحال نہیں ہو سکتی، مزدوروں نے محنت کرنا چھوڑی دی تو فیکٹریاں بند اور کھیت ویران ہو جائیں گے۔ مزدوروں کی محنت سے امیروں کے گھروں میں خوشحالی ہے، مزدور کی محنت سے غربت کے اندھیرے خوشحالی کی روشنی میں بدلتے ہیں۔
دریں اثناء پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سینئر نائب صدر میاں ریحان مقبول، نائب صدر میاں زاہد اسلام اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں کاشف نے کہا اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ محنت کشوں کی ہمت اور استقامت قومی وقار کی عکاس ہے، ہم ان خاموش معماروں اور مجاہدوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ میاں ریحان مقبول نے کہا کہ ہمیں ایک ایسا نظام چاہیے جس میں مزدور کا کوئی استحصال نہ کر سکے اور مزدور کے بچے اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکیں۔ میاں زاہد اسلام نے کہا کہ محنت کش کو اللہ کے رسولؐ نے اللہ کا دوست قرار دیا ہے۔ اللہ کے دوستوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے اللہ کے ساتھ دشمنی کے مرتکب ہوتے ہیں۔ میاں کاشف نے کہا کہ جس دن ریاست پاکستان اور اس میں آباد تاجروں، صنعت کاروں، زمینداروں اور آسودہ حال طبقات نے مزدوروں کو ان کی محنت کا پورا حق دینے شروع کر دیا اسی روز اللہ کی برکتیں زمین پر اترنا شروع ہو جائیں گے اور ہماری غربت خوشحالی میں بدل جائے گی۔


تبصرہ