بجٹ: عوام تسلیاں نہیں ریلیف چاہتے ہیں: خرم نواز گنڈاپور
مہنگائی میں اضافہ کی بڑی وجہ بیڈگورننس ہے: سیکرٹری جنرل عوامی تحریک
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے صنعتی و زرعی ترقی کا سفر رک گیا

لاہور (2 جون 2026) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے بجٹ کے حوالے سے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں عوام کو تسلیاں نہیں ریلیف چاہیے۔ مہنگائی میں اضافہ کی بڑی وجہ بیڈ گورننس ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے صنعتی و زرعی ترقی کا سفر رک گیا۔ قرضوں سے ملک نہیں چلتے، عوام کے خون پیسنے کی کمائی سود کی ادائیگی کی نذر ہورہی ہے۔ تجربہ کار حکمران بتائیں ان کے 40سالہ حکومتی سفر سے ملک کو کیا ملا؟ ٹیکسوں کی ادائیگی کا مطلب آسانی ہوتا ہے مگر یہاں غریب تعلیم، صحت کی سہولت سے محروم ہے۔ حکومت کی من مانیوں کی بڑی وجہ عوام کا ہر فیصلے کے سامنے سر جھکا دینا ہے۔ مفاد عامہ میں اپوزیشن اور میڈیا کا جو کردار نظرآنا چاہیے نہیں آرہا، عوام کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے گندم پیدا کرنے والے ملک میں عام آدمی سستی روٹی کو ترس رہا ہے۔


تبصرہ