پاکستان عوامی تحریک چکوال کے قائدین کی پریس کانفرنس
پاکستان عوامی تحریک چکوال کی قائدین کی پریس کانفرنس ضلعی دفتر پاکستان عوامی تحریک منعقد ہوئی۔ پریس کانفرنس میںقاضی محمد شفیق صدر پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب، غلام علی میڈیا کوآرڈینٹر شمالی پنجاب پاکستان عوامی تحریک، طاہر ملک نائب صدر شمالی پنجاب، توقیر اعوان نائب صدر شمالی پنجاب، طاہر اعوان دلہہ، صدر پاکستان عوامی تحریک ضلع چکوال، ساجد حسین اعوان صدر پاکستان عوامی تحریک تحصیل چکوال، ڈاکٹر جاوید اقبال جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک تحصیل چکوال حاجی محمد صابر، اعجاز اگرال، ظہیر مغل، ملک نذر حسین صدر تحریک منھاج القرآن تحصیل چکوال، ہارون حیدر نائب صدر پاکستان عوامی تحریک، وقار یونس یوتھ لیگ اور ایم ایس ایم کی نمائند گی بھی بھر پور تھی۔ میڈیا کوآرڈینٹر پاکستان عوامی تحریک ضلع چکوال توقیر مغل بھی اس موقع پر موجودتھے۔
قاضی محمد شفیق نے کہا کہ ہم آمدہ بلدیاتی انتخاب جب بھی ہوئے بھر پور حصہ لیں گے جو کہ متناسب نمائندگی اور غیر جماعتی بنیادوں پر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے اپنے دعوی کے برعکس ماڈل ٹاؤن کے کیس پر بالکل خاموشی اختیار کی ہوئی ہے اور جب بھی اپنے فائدے کی بات آتی ہے تو ماڈل ٹاؤن کا نام صرف بیان کے لئے استعمال کیا جاتا ہے جبکہ ہمارے اوپر بنے ہوئے مقدے پر ہمارے 100 سے زائد کارکنوں کو 5 اور 7سال کی سزائیں دی گئیں جو کہ بے گناہ تھے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بے شک ہم نے دو دھرنے دیئے اور اس میں اس حد تک ہمیں کامیابی ابھی نہیں ہوئی لیکن آج تک کے شواہد کے مطابق اور ڈاکٹر طاہرالقادری کے بیانیے کے مطابق ہم نے اس نظام کو ایکسپوز کر دیا ہے۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ بہت جلد دنیا دیکھے گی کہ ڈاکٹر طاہر القادری کا بیانیہ ہی سچ ہے۔
تبصرہ