ایبٹ آباد: پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور کا ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ایبٹ آباد کا دورہ
پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ایبٹ آباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے نومنتخب جنرل سیکرٹری اسد خان ایڈووکیٹ ہائی کورٹ سے ملاقات کی اور انہیں کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر سپریم کورٹ کے سینئر وکیل زرید قریشی ایڈووکیٹ، ہائی کورٹ کے ممتاز وکلاء سردار ساجد ایڈووکیٹ، مظہر قریشی ایڈووکیٹ، محمد علی خان ایڈووکیٹ (رکن KPK بار کونسل)، کامران سہیل ایڈووکیٹ (جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک ہزارہ زون)، ارشد خان (سیکرٹری کوآرڈینیشن) اور غلام سرور لالہ مغل (فنانس سیکرٹری) سمیت وکلاء کی بڑی تعداد موجود تھی۔
تبصرہ