عوامی تاجر اتحاد کے زیراہتمام پری بجٹ سیمینار 15مئی کو ہوگا
ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، تنویر اشرف کائرہ، میاں انجم نثار، ابو ذر شاد شرکت کریں گے
ملک کے ماہر معیشت دان، دانشور، سیاست دان، اور صحافی بجٹ تجاویز دیں گے
لاہور (6 مئی 2025) عوامی تاجر اتحاد پاکستان کے زیر اہتمام 15 مئی 2025 (جمعرات) الفارابی ہال منہاج یونیورسٹی لاہور میں پری بجٹ سیمینار منعقد ہو گا، جس میں ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز منہاج یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد، سابق وزیر خزانہ پنجاب اور چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز NFC تنویر اشرف کائرہ، سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور، نائب صدر سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میاں انجم نثار، صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ابو ذر شاد، سینئر صحافی حبیب اکرم، چیئرمین پیاف فہیم الرحمان سہگل، حاجی محمد اسحاق، الطاف حسین رندھاوا، راشد چوہدری، ثاقب بھٹی سمیت ملک کی نامور علمی، معاشی اور کاروباری شخصیات آئندہ سال کے بجٹ کے اہم پہلوؤں پر بصیرت افروز گفتگو کریں گے اور ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، غربت، لاقانونیت اور مایوسی کے خاتمے کیلئے ٹھوس لائحہ عمل دیں گے۔
عوامی تاجر اتحاد کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ وطن عزیز کے کروڑوں عوام غربت اور مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔ پاکستان عوامی تحریک نے ہمیشہ اہم بین الاقوامی اور ملکی ایشوز پر عوام کی بروقت رہنمائی دینے کا فریضہ انجام دیا ہے اور ملک کے ٹیلنٹ کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر کے مسائل کا قابلِ عمل حل قوم کے سامنے رکھا ہے۔
تبصرہ