پاکستان پر بلاجواز حملہ بین الاقوامی بارڈر کی سنگین خلاف ورزی ہے: خرم نواز گنڈاپور
بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اقوام متحدہ بھارتی جارحیت کا نوٹس لے
امن کو تہس نہس کرنے کی بھارتی کوشش کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں: سیکرٹری جنرل پی اے ٹی
لاہور (7 مئی 2025) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے پاکستان پر بلاجواز حملہ بین الاقوامی بارڈر کی سنگین خلاف ورزی ہے، اس حملہ میں شہری علاقوں اور سویلین کو نشانہ بنانے اور امن کو تہس نہس کرنے کی ناپاک کوشش کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، اس موقع پر ہم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، جارحیت کی مذموم حرکت کے بعد پاکستان کو اپنے دفاع میں ہر ممکن اقدامات اٹھانے کا حق حاصل ہے، اقوام متحدہ بھارت کی جارحیت کا فوری نوٹس لے جنگ پھیلنے سے روکے۔
تبصرہ