چینی ایکسپورٹ کرنے کی اجازت کس نے اور کیوں دی؟ پاکستان عوامی تحریک
کسان کو ایک من گنے کی وہ قیمت نہیں ملتی جو شوگر مافیا2 کلو چینی سے کماتے ہیں
زرعی ملک کے کسان کی آنکھوں میں آنسو ہیں: چوہدری قمر عباس دھول صدر جنوبی پنجاب
لاہور (15 جولائی 2025) پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر چوہدری قمر عباس دھول نے کہا ہے کہ جب کسان سارا گنا شوگر ملوں کو فروخت کر دیتا ہے تو چینی کی قیمت بڑھ جاتی ہے۔کسان کو ایک من گنے کی وہ قیمت نہیں ملتی جو شوگر مل مالکان 2 کلو چینی سے کما لیتے ہیں۔ چینی کی ایکس مل قیمت مقرر کرنے والے بتائیں کہ چینی ایکسپورٹ کرنے کی اجازت کس نے اور کیوں دی؟ حکومت کے اندر موجود مافیا کسانوں کو بے توقیر اور زراعت کو غیر فعال بنا رہا ہے تا کہ زیادہ سے زیادہ امپورٹ ممکن بنائی جا سکے۔
زرعی ملک پاکستان کے کسان کی آنکھوں میں آنسو ہیں۔معیشت کی رہی سہی کسر صنعتکاروں اور تاجروں کی ہڑتالوں سے نکل رہی ہے۔ وہ معاشی پالیسیاں کیسے فروٹ فل ہو سکتی ہیں جنہیں اسی ملک کے صنعتکار،تاجر اور کسان مسترد کر دیں؟ اسمبلیوں میں ہر ایشو پر بات ہوتی ہے مگر عوام،مزدوروں اور کسانوں کے مسائل پر نہیں۔پاکستان بڑی تیزی کے ساتھ پانی اورخوراک کے بحران میں مبتلا ہو رہا ہے مگر مسائل کے حل پر کوئی پالیسی بنتی نظر نہیں آ رہی۔
تبصرہ