پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے: خرم نواز گنڈاپور
حکومتی مشینری عوام کو تکلیف دینے کی بجائے ریلیف دے: سیکرٹری جنرل پی اے ٹی
لاہور (16 جولائی 2025) پاکستان عوامی تحریک کےسیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک ماہ میں تیسری بار اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ کے بعد مہنگائی کے پے در پے سونامی آ رہے ہیں۔ تنخواہ دار طبقہ کی تنخواہوں اور پنشنز میں معمولی اضافہ صرف ایک ماہ کی مہنگائی کی نظر ہو گیا ہے۔ وزیر اعظم نے گزشتہ روز کہا کہ عام آدمی کو ٹیکسوں کے بوجھ سے بچائیں گے اور اگلے روز پٹرول بم گرا دیا گیا۔
انہوں نے کہاکہ مہنگائی کے مارے عوام کی کوئی نہیں سن رہا اور بے بس جب گالیاں دیتے ہیں تو بلا تاخیر انہیں گرفتار کر لیا جاتا ہے۔ حکومتی مشینری عوام کو ریلیف دینے کی بجائے تکلیف دینے میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران عوام کی حالت زار پر رحم کریں اور بجلی، پٹرول کی قیمتوں میں کمی کریں، حالیہ اضافہ واپس لیا جائے۔ ڈیزل پٹرول جس قدر مہنگے ہو گئے ہیں اس سے کاروبار اور زندگی کا پہیہ چلانا تقریباً نا ممکن ہو گیا ہے۔
تبصرہ