عوامی لائرز فورم کا اہم اجلاس، پنجاب بار الیکشن کے حوالے سے حکمت عملی طے

لاہور: عوامی لائرز فورم کا ایک اہم اجلاس نائب صدر پاکستان عوامی تحریک راجہ زاہد محمود کی زیرِ سرپرستی منعقد ہوا، جس میں آئندہ پنجاب بار الیکشن کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی گئی اور انتخابی حکمت عملی ترتیب دی گئی۔
اجلاس میں مرکزی صدر نعیم الدین چوہدری، مرکزی سیکرٹری جنرل چوہدری محمد راشد، صدر پنجاب اصف سلہیریا، جنرل سیکرٹری پنجاب سردار غضنفر، صدر لاہور ڈویژن پیر ناصر قادری، صدر لاہور سعود احمد خان، جنرل سیکرٹری لاہور پیر ایس۔ ار۔ عابدی اور نائب صدر عرفان افضل چوہدری ایڈوکیٹ نے خصوصی شرکت کی۔
تمام شرکاء نے اجلاس میں اپنے خیالات کا اظہار کیا اور الیکشن میں مؤثر کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اجلاس میں تنظیمی رابطہ، ووٹرز سے رابطہ مہم اور انتخابی اتحاد جیسے امور پر بھی تفصیلی مشاورت کی گئی۔




تبصرہ