فلسطین سے کشمیر تک عالم اسلام جل رہا ہے: قاضی زاہد حسین
یو این انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اور نسل کشی بند کروائے، صدر عوامی تحریک

لاہور (6 اگست 2025) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر قاضی زاہد حسین نے کہا ہے کہ فلسطین سے کشمیر تک عالم اسلام جل رہا ہے۔ ظلم، جبر اور زیادتی کی انتہا ہو چکی۔ یو این کا ادارہ اگر مگر کے بغیر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کروائے مگر یہ ادارہ اس معاملہ میں بے بس نظر آ رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین بالخصوص غزہ کے معاملہ میں مسلم حکمرانوں کو جو کردار ادا کرنا چاہیے تھا وہ نظر نہیں آ رہا ،مذمتی قراردادوں کو پاس کرنے کے علاوہ بھی کچھ کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطین اور کشمیر کے انسان بارود اور بندوق کے سائے میں سسک سسک کر سانس لے رہے ہیں اور کوئی ان خطوں کے انسانوں کے انسانی حقوق کے لیے آواز بلند نہیں کر رہا، انھوں نے کہا کہ غزہ کے مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف امریکہ اور یورپ کے عوام کا ردعمل قابل تحسین ہے، یہ احتجاج ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ہے اللہ تعالیٰ مسلمان ملکوں کے عوام اور حکومتوں کو بھی ایسے پرامن احتجاج کی ہمت اور توفیق دے ۔انھوں نے کہا کہ فلسطین اورمسلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے اور دنیا کو جنگ و جدل سے بچایا جائے۔


تبصرہ