پاکستان عوامی تحریک وفد کی سینٹ پیٹرک سکول کراچی میں یومِ آزادی تقریب میں شرکت

کراچی: پاکستان عوامی تحریک وفد کی سینٹ پیٹرک اسکول کراچی میں یومِ آزادی تقریب میں شرکت کی، وفد میں پاکستان عوامی تحریک کراچی کے صدر سید ظفر اقبال شاہ، جنرل سیکرٹری محمد الیاس مغل اور آرگنائزر عدنان رؤف شامل تھے۔ تقریب میں پہنچنے پر فادر شکیل اور فادر ماریو سمیت دیگر رہنماؤں نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کرتے ہوئے خوش آمدید کہا۔ تقریب میں طلباء و اساتذہ نے ملی نغمے، تقاریر اور خاکے پیش کر کے سماں باندھ دیا جبکہ آتش بازی کا بھی اہتمام کیا گیا۔




تبصرہ