فیصل آباد کےMPA عبدالرزاق کی غنڈہ گردی پر پاکستان عوامی تحریک کی مزمت

فیصل آباد کےMPA عبدالرزاق کے غنڈوں نے منہاج القرآن گلفشاں کالونی کے اسلامک سنٹر پر حملہ کرکے پرامن کارکنان کو زدوکوب اور شدید مضروب کیا اس غنڈہ گردی کی شدید الفاظ میں مذمت اور شر پسندوں غنڈوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں، MPAعبدالرزاق فیصل آباد شہر کے امن کو تہس نہس کرنے پر تلا ہوا ہے اور اسلامک سنٹر پر قبضہ کرنا چاہتا ہے، عبدالرزاق MPA اور اس کے حواریوں کے مذموم عزائم کے بارے میں ضلعی انتظامیہ کو بارہا آگاہ کر چکے ہیں گزشتہ رات کی پرتشدد کارروائی پولیس کی موجودگی میں ہوئی جس پر حیرت ہے، غنڈہ گرد عناصر کو گرفتار کر کے انھیں قرار واقعی سزا دیے جانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔


تبصرہ