پاکستان عوامی تحریک کےانٹرا پارٹی الیکشن 10 نومبر 2025 کو ہوں گے
ووٹرز کی رجسٹریشن اور پولنگ کا آغاز دن 10بجے نتائج کا اعلان شام 5 بجے ہو گا
لاہور(6 نومبر2025) پاکستان عوامی تحریک کےسیکرٹری انٹرا پارٹی الیکشن کمیشن سردار غضنفر حسین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک کےانٹرا پارٹی الیکشن10نومبر کو ہوں گے۔ ووٹرز کی رجسٹریشن اور پولنگ کا آغاز10بجے نتائج کا اعلان شام5 بجے ہو گا۔ انٹرا پارٹی انتخابات جمہوری اقدار کے فروغ اور تنظیمی ڈھانچے کی مضبوطی کےلئے نہایت اہم ہیں۔
انٹرا پارٹی انتخابات کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کی ہدایات
کے مطابق انتخابات کروائے جائیں گے۔ کراچی اور اسلام آباد ریجن کےلئے پولنگ11 نومبر2025
کو ہو گی۔ ہزارہ ریجن کےلئے پولنگ12 نومبر2025 کو ہو گی۔
صوبہ بلوچستان اورخیبرپختواہ اور جنوبی پنجاب ریجن کےلئے پولنگ13 نومبر2025 کو ہو گی۔
گلگت بلتستان ریجن کےلئے پولنگ14 نومبر2025 کو ہو گی۔ اندرون سندھ ریجن کے لئے پولنگ15
نومبر2025 کو ہو گی۔ آخری مرحلے میں شمالی پنجاب ریجن کےلئے پولنگ16نومبر2025 کو ہو
گی۔



تبصرہ