پاکستان عوامی تحریک کی اسلام آباد دہشتگردی کے واقعہ کی شدید مذمت
انسانیت کے دشمنوں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے: خرم نواز گنڈاپور
بے گناہ جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہیں: سیکرٹری جنرل عوامی تحریک
لاہور (11 نومبر 2025ء) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے اسلام آباد میں ہونے والے دہشت گردی کے افسوسناک واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہاہے کہ معصوم اور بے گناہ جانوں کا ضیاع ایک ناقابل برداشت سانحہ ہے جس پر دلی افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہیں۔
خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ دہشتگردی کے ایسے واقعات ملکی سلامتی پر براہ راست حملہ اور معاشرتی سکون برباد کرنے کی گھنائونی سازش ہیں۔انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کے پیچھے چھپے دشمن عناصر کسی قسم کی رعائت کے مستحق نہیں۔ بے گناہ انسانوں کی جان لینا انتہائی بزدلانہ اور انسانیت سوز عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ میں ملوث تمام دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کا سدِباب ہو سکے۔انہوں نے دہشتگردی میں جاں بحق ہونیوالے افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کےلئے دعا کی۔


تبصرہ