پاکستان عوامی تحریک سنٹرل پنجاب کے انٹرا پارٹی انتخابات مکمل
پاکستان عوامی تحریک سنٹرل پنجاب کے انٹرا پارٹی انتخابات مکمل
آصف سلہریا ایڈووکیٹ صدر، عبد الحمید مصطفوی جنرل سیکرٹری منتخب

پاکستان عوامی تحریک سنٹرل پنجاب انٹرا پارٹی انتخابات مکمل ہو گئے۔ انٹرا پارٹی الیکشن کمیشن نے سنٹرل پنجاب کے انتخابات میں صدر اور جنرل سیکرٹری کے عہدیداران کے باضابطہ نتائج کا اعلان کر دیا۔ آصف سلہریا ایڈووکیٹ کو صدر پاکستان عوامی تحریک سنٹرل پنجاب جبکہ عبد الحمید مصطفوی کو جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا ہے۔ صدر پاکستان عوامی تحریک سنٹرل پنجاب کےلئے کرامت علی اور جنرل سیکرٹری کےلئے میاں محمد رضا بھی امیدوار تھے۔
انتخابات کے نتائج سامنے آنے پر نو منتخب عہدیداروں کو مبارکبادیں موصول موصول ہونا شروع ہو گئی ہیں۔ نومنتخب صدراور جنرل سیکرٹری نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ تنظیمی استحکام اور عوامی رابطہ مہم کو مزید فعال بنانے کے لئے مؤثر حکمت عملی اپنائیں گے۔ نو منتخب عہدیداران نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ پاکستان عوامی تحریک کے نظریاتی مشن اور عوامی خدمت کے سفر کو نئی توانائی کے ساتھ آگے بڑھایا جائے گا۔
پاکستان عوامی تحریک انٹرا پارٹی الیکشن کے چیف الیکشن کمشنز رانا فیاض احمد خان، سیکرٹری الیکشن کمیشن سردار غضنفر حسین ایڈووکیٹ، ممبران انجینئر محمد رفیق نجم، سید امجد علی شاہ اور نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ نے نتائج کا اعلان کیا۔








تبصرہ