پاکستان عوامی تحریک کمالیہ کے زیرِاہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 75ویں سالگرہ کی پروقار تقریب کا انعقاد

پاکستان عوامی تحریک کمالیہ کے زیرِاہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر ایک باوقار اور روح پرور تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں ممبر قومی اسمبلی مہر ریاض قتیانہ، مرکزی سینئر نائب صدر میاں ریحان مقبول نے خصوصی شرکت و گفتگو کی۔ مقررین نے اپنے خطابات میں شیخ الاسلام کی علمی، فکری اور اصلاحی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کی جدوجہد کو امتِ مسلمہ کے لیے مشعلِ راہ قرار دیا۔
تقریب میں صدر تحصیل کمالیہ میاں سجاد مسعود، جنرل سیکرٹری رانا محمد سلیم، سٹی صدر مدثر حسین، جنرل سیکرٹری بار کونسل کمالیہ طارق بھٹی، سردار عبدالشکور ایڈووکیٹ (سابق صدر کمالیہ بار کونسل و نائب صدر پی اے ٹی سنٹرل پنجاب)، علامہ اصغر جاوید الازہری، مفتی حامد حسن، ضلعی صدر جابر حسین طاہر، ضلعی جنرل سیکرٹری رانا نعیم فرید، ضلعی نائب صدر میاں خالد حسین، پروفیسر ذوالفقار رانا، محمد حسین ہاشمی اور ڈاکٹر فاروق (صدر ٹی ایم کیو) خصوصی شریک تھے۔
تقریب کے اختتام پر سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور قائدِ امتِ مسلمہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی درازیٔ عمر، صحت و سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔




تبصرہ