اجلاس بسلسلہ ڈور ٹو ڈور مہم تحصیل پاکپتن شریف
اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا جس کے بعد حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ آلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں ہدیہ عقیدت پیش کی گیا۔ اجلاس کے آغاز پر تحصیل ناظم پاکپتن شریف محمد عقیل شہباز ایڈووکیٹ نے اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے 11 مئی کے کامیاب پروگرام کے سلسلہ میں کارکنان کیلئے بھجوایا گیا مبارکباد کا لیٹر پڑھ کر سنایا اور شیخ الاسلام کے دیے گئے پیغام کے مطابق پرامن سبز انقلاب کی طلوع سحر تک اپنی کوششوں اور جدوجہد کو مزید تیز سے تیز تر کرنے کی ضرورت سے آگاہ کیا۔ مزید ...

