مزدور کی مدد کا باعزت طریقہ: سردار عمر دراز خان سردار عمر دراز خان سیکرٹری کوارڈینیشن پاکستان عوامی تحریک
یکم مئی کا دن دنیا بھر کے ان مزدوروں کی قربانیوں اور جدوجہد کی یاد دلاتا ہے، جنہوں نے اپنے خون سے محنت کی عظمت کو نمایاں کیا۔ یہ دن ہمیں جھنجھوڑتا ہے کہ آج بھی دھوپ میں جلتی اینٹوں کی بھٹیوں سے لے کر، کارخانوں کے شور شرابے تک، کھیتوں کی مٹی سے لے کر عمارتوں کی بنیادوں تک، ہر جگہ ایک مزدور پسینے سے تاریخ لکھ رہا ہے، مگر اس کے ہاتھ اب بھی خالی ہیں۔ مزید ...