انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے پاکستان عوامی تحریک کے 12 کارکنان بری کر دیئے
انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور نے پاکستان عوامی تحریک کے 12 کارکنان کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کر دیا ہے۔ کارکنان پر تھانہ فیصل ٹاؤن لاہور نے ایف آئی آر درج کی تھی۔ پاکستان عوامی تحریک کی طرف سے نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ اے ٹی سی میں پیش ہوئے۔ نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ یہ 12 افراد ایف آئی آر میں نامزد نہیں ہیں یہ افراد سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کی قران خوانی کی تقریب میں شرکت کیلئے لاہور مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن آئے ہوئے تھے۔ مزید ...