لاہور: تقریب بسلسلہ یوم پیدائش قائد اعظم (رح)
پچیس دسمبر 1876 کا سورج مسلمانان برصغیر کے لئے خوشی کی نوید لے کر طلوع ہوا۔ اللہ تعالیٰ نے محمد علی جناح کی صورت میں قوم کو ایک عظیم رہنما دیا جس نے آگے چل کر قوم کو آزادی کا نغمہ جانفزا سنایا۔ چنانچہ پوری قوم نے اسے اپنا لیڈر مانتے ہوئے اس کا ساتھ دیا اور یہی وہ شخصیت تھی جسے قائد اعظم محمد علی جناح کے لقب سے نوازا گیا۔ قائد اعظم رحمۃ اللہ علیہ نے مسلمانان برصغیر کی آزادی کے لئے دن رات ایک کئے اور بالآخر 14 اگست 1947 کو وہ پاکستان بن گیا جس کا خواب علامہ اقبال رحمۃ اللہ نے دیکھا تھا اور تعبیر قائد اعظم رحمۃ اللہ علیہ نے پاکستان کی صورت میں قوم کو دی۔ اس عظیم قائد کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے 19 دسمبر کو منہاج یونیورسٹی کے سبزہ زار میں ایک تقریری مقابلہ کا اہتمام کیا گیا۔ پروگرام کا انعقاد بزم منہاج نے کیا۔ مزید ...

