9 ماہ میں 52 ارب ڈالر کے قرضے منظور کرا کے اگلی نسلوں کا مستقبل گروی رکھ دیا گیا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ حکومت نے 9 ماہ میں 52 ارب ڈالر کے قرضے منظور کرا کے اگلی نسلوں کا مستقبل بھی گروی رکھ دیا ہے۔ نا اہل حکومت 12ہزار ارب روپے مقامی بینکوں سے ڈومیسٹک لونز بھی لے چکی ہے۔ 1985سے 2013 تک تمام حکومتوں نے59 ارب ڈالر بیرونی قرضہ لیا۔ جبکہ موجودہ حکمرانوں نے اسے ڈبل کر کے ہر پاکستانی کو دو لاکھ روپے کا مقروض بنا دیاہے۔ روزانہ 5 ارب روپے کی کرپشن بھی ہو رہی ہے، انقلاب کے بعدکرپشن کا خاتمہ ہو گا۔ 22جولائی 2013 کو سپریم کورٹ کی ججمنٹ کے مطابق 58بڑے وفاقی اداروں کے سربراہوں کی تقرری کیلئے کمیشن بنانے کا حکم دیا گیا۔ مزید ...

