لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ حکمران اتنا ظلم کریں جتنا برداشت کر سکیں، پرامن یوم شہداء کے خلاف حکومت نے کاروائیاں شروع کر دیں، اگر لوگوں کو روکا گیا تو ہزاروں کارکن جاتی عمرہ میں یوم شہداء منائیں گے۔ مزید ...
-
انقلاب کے بعد عوام حکمرانوں کو ملک سے بھاگنے نہیں دینگے، ڈاکٹر طاہرالقادری کا پریس کانفرنس سے خطاب
- 05 اگست 2014ء
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ انقلاب کے بعد عوام حکمرانوں کو ملک سے بھاگنے نہیں دینگے کیونکہ پہلے بھی یہ جنرل مشرف سے معافی مانگ کر ملک سے باہر فرار ہو گئے تھے۔ فوج نے جب گرفتاری کیلئے پہنچی تو واش روم میں چھپ گئے تھے یہ حکمران کس منہ سے آئین، قانون اورجمہوریت کی بات کرتے ہیں جنہوں نے تمام اداروں کے تقدس کو پامال کر کے یر غمال بنا لیا ہے۔ 31 اگست سے پہلے یہ حکمران نہیں رہینگے۔ پولیس ان حکمرانوں کے غیر قانونی اور غیر آئینی احکامات کو ماننے سے انکار کر دے۔ 10اگست کو شہدا کانفرنس منعقد کی جا رہی ہے اگر آنے والوں پر تشدد کیا، گاڑیاں روکی گئیں، گرفتار کیا گیا تو پھر یوم شہداء رائے ونڈ میں منایا جائے گا۔ مزید ...
-
10 اگست کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کا چہلم ہو گا: ڈاکٹر طاہرالقادری
- 03 اگست 2014ء
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں پر دو مقدمات ایک ساتھ چل رہے ہیں، ایک’’مقدمہ لاہور‘‘ جس میں 14 شہادتیں اور 90 افراد کو شدید زخمی کرنے پر اقدام قتل کا مقدمہ۔ دوسرا ’’مقدمہ اسلام آباد‘‘ ہے جس میں 18 کروڑ عوام کا معاشی، سماجی اور سیاسی قتل کیا جا رہا ہے۔ پہلے مقدمے پر قصاص لیا جائے گا جبکہ دوسرے مقدمے کا فیصلہ بذریعہ انقلاب ہو گا۔ 10 اگست کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کا چہلم ہو گا۔ اگر شہدا کے چہلم میں آنے والوں کو روکا گیا یا بربریت کا نشانہ بنایا گیا تو پھر یوم شہداء ماڈل ٹاؤن کی بجائے جاتی امراء کے رائے ونڈ محل میں منایا جائے گا۔ مزید ...
-
شہباز شریف سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث ہیں، ڈاکٹر طاہرالقادری
- 03 اگست 2014ء
لاہور.....پاکستان عوامی تحریک کے رہنما ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا ہے کہ شہباز شریف سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث ہیں، فون کالزکی ریکارڈنگ موجود ہیں، جو وقت آنے پر ظاہرکی جائے گی۔ لاہور میں جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ذمے داری کوئی قبول نہیں کررہا، جمہوریت اور آئین کے قتل کی ذمے داری کیسے قبول کریں گے۔ طاہرالقادری نے کہا کہ حکمرانوں نے سانحےمیں ملوث پولیس افسران کو بیرون ملک فرار کرا دیا ہے۔ مزید ...
-
مدارس جعفریہ پاکستان نے طاہرالقادری کے انقلاب کی حمایت کا اعلان کر دیا
- 03 اگست 2014ء
اسلام ٹائمز۔ مدارسِ جعفریہ پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا حسنین عارف نے کہا ہے کہ سعودی نواز، شریف حکومت کا خاتمہ اب ضروری ہو گیا ہے۔ لاہور میں اراکینِ مدارسِ جعفریہ پاکستان کے ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب ضرورت ہے کہ عوام ملک میں بڑھتی ہوئی لا قانونیت، ظلم و بربریت، مہنگائی اور خاندانی سیاست کے ہاتھوں عوام کے استحصال کے خلاف اُٹھ کھڑے ہوں۔ مزید ...
-
انقلاب آرہا ہے اگست ختم ہونے سے پہلے موجودہ حکمران نہیں رہیں گے، 10 اگست کو یوم شہدا ہو گا: ڈاکٹر طاہرالقادری
- 03 اگست 2014ء
ڈاکٹر طاہرالقادری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے 10 اگست کو یوم شہدا منایا جائے گا۔ ہر آنے والا اپنے ساتھ قرآن پاک، جائے نماز اور تسبیح لائے، وہ ضمانت دیتے ہیں کہ یوم شہدا انتہائی پر امن ہوگا، حکومت پنجاب یا وفاق نے یوم شہدا میں شرکت کے لئے آنے والے افراد کو روکا تو یوم شہدا ماڈل ٹاؤن میں نہیں جاتی امرا کے محل میں منایا جائے گا۔ مزید ...
-
اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام عزم انقلاب کنونشن
- 01 اگست 2014ء
تحریک صوبہ ہزارہ کے بانی و سرپرست اعلی بزرگ سیاست دان بابا حیدر زمان نے کہا ہے کہ ہمارا اور ڈاکٹر طاہرالقادری کا ایجنڈا ایک ہے، ہم بھی صوبہ ہزارہ کا قیام چاہتے ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری ملک میں 35 صوبے بناکر حقیقی جمہوریت کاقیام چاہتے ہیں۔ انقلاب ہی ملک کے مسائل کاحل ہے، موجودہ نظام میں ووٹ کے ذریعے تبدیلی نہیں آسکتی۔ موجودہ کرپٹ نظام کے تحت ووٹ کے ذریعے بہت تجربے کرلیے، اب ملک مزید تجربات کامتحمل نہیں ہوسکتا۔ مزید ...
-
چوہدری برادران، شیخ رشید، راجہ ناصر عباس کی ڈاکٹر طاہرالقادری قادری سے ملاقات، انقلاب مارچ کی تاریخ کا باضابطہ اعلان اتوار کو ہو گا
- 02 اگست 2014ء
پاکستان مسلم لیگ کے چوہدری شجاعت حسین، چوہدری پرویز الہیٰ، عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید احمد مجلس وحدت المسلمین کے علامہ راجہ ناصر عباس نے پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی جہاں انقلاب مارچ کے اعلان اور حکمت عملی کے حوالے سے طویل مشاورت ہوئی اور اہم فیصلہ جات کئے گئے جنکا با ضابطہ اعلان ڈاکٹر طاہرالقادری آج (اتوار) تمام جماعتوں کے قائدین کے ہمراہ کرینگے۔ مزید ...
-
پاکستان عوامی تحریک ڈسکہ کے زیراہتمام مصطفوی ورکرز کنونشن کا انعقاد
- 27 جولائی 2014ء
مورخہ 27 جولائی 2014ء انقلاب کی آخر کال کی تیاری کے لیے تحصیل ڈسکہ میں مصطفوی ورکرز کنونشن کا انعقاد چاند میرج ھال ڈسکہ میں کیا گیا۔ ورکرز کنونشن محمد اسلم بسراء صدر منہاج القرآن ڈسکہ کی زیر صدارت ہوا جبکہ خصوصی شرکت انجینئر رفیق نجم نے کی۔ اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے عہدیداران کے علاوہ علاقہ سےبھی مردوخواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مزید ...

