قائداعظم کے وعدے اور قرارداد مقاصد میں ریاست پاکستان کیلئے طے شدہ مقاصد کی تکمیل ہی ہمارے انقلاب کی بنیاد ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری
ڈاکٹر طاہرالقادری نے انقلاب مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان عوامی تحریک کے پیش کردہ 8 نکات پر عمل کرلیا جائے تو ملکی خزانے کو سالانہ 4 ہزار ارب روپے کا فائدہ ہوگا جسے کوئی فرد رد نہیں کرسکتا۔ اپنے اصلاحاتی ایجنڈے کے نفاذ کے پہلے نکتے کو بیان کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ اخراجات میں کٹوتی کی جائے اور صرف وفاقی و صوبائی اسمبلیوں کے اخراجات میں 50 فیصد کٹوتی کردی جائے تو ملکی خزانے کو سالانہ 7 ارب 65 کروڑ روپے بچتے ہیں مزید ...

