مسیحیوں کا قتل عام قومی سانحہ ہے، ڈاکٹر طاہرالقادری کی پشاور چرچ دھماکوں کی شدید ترین مذمت
پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے پشاور چرچ میں خود کش حملوں کی شدید ترین مذمت کی ہے۔ بڑے پیمانے پر مسیحیوں کے قتل کو قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے انہوں نے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹ اور استحصالی نظام انتخاب عوام کو تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے۔ مصلحت کی زنجیروں سے آزاد ہو کر آہنی ہاتھوں سے دہشت گردی کے فتنے کا سر کچلنے کی ضرورت ہے۔ دہشت گردی پاکستان کے ماتھے کا بدنما داغ ہے، اسکا خاتمہ ناگزیر ہے۔ مزید ...

