آسٹریا : منہاج القرآن سنٹر میں پہلا فری جرمن کورس کامیابی سے مکمل
منہاج القرآن سنٹر میں منہاج یوتھ لیگ آسٹریا کے زیراہتمام گذشتہ 3 ماہ سے جاری بنیادی جرمن کورس کامیابی سے اختتام کو پہنچ جانے کے بعد اگلا کورس 5 جولائی سے دوبارہ شروع ہو گا۔ مزید ...
صدر پاکستان تحریک انصاف (پنجاب) محمد اعجاز چودھری کی قیادت میں 4 رکنی وفد نے پاکستان عوامی تحریک (پنجاب) کے صدر بشارت عزیز جسپال سے ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ ہم مانتے ہیں ڈاکٹر طاہرالقادری نے کرپٹ نظام کے خلاف درست سمت میں جدوجہد کی۔ موجودہ نظام انتخاب جمہوریت اور تبدیلی کا دشمن ہے اور انتخابی اصلاحات ناگزیر ہو چکیں ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کی منزل تبدیلی ہے اور اس کے لئے ورکنگ ریلشن شپ کے عمل کو آگے بڑھایا جائے گا۔ مزید ...
ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ اہل مغرب بار بار کے تجربات کے بعد جس آفاقی اصول پر متفق ہوئے ہیں، اسلام نے چودہ سو سال پہلے انہی آفاقی اور الہامی اصولوں پر اپنے نظریات اور اصولوں کی بنیاد رکھی اور اپنی ریاست میں تمام شہریوں کے حقوق اور شخصی آزادی کی ضمانت فراہم کی، جب کہ مغربی معاشرہ میں گزشتہ صدی تک بھی اس کا تصور موجود نہیں تھا۔ فرق اتنا ہے کہ مغربی معاشرہ انسانی خواہشات کی بنیاد پر قانون سازی کرتا ہے جبکہ اسلامی ریاست کے سارے قانون عقل سلیم کے مطابق اور آفاقی و الہامی ہوتے ہیں۔ مزید ...
پاکستان عوامی تحریک ویمن ونگ لاہور کے زیر اہتمام بانی پاکستان محمد علی جناح رحمۃ اللہ علیہ کی ریذیڈنسی پر حملہ اور اسے جلانے کے مذموم عمل، ویمن یونیورسٹی کوئٹہ اور بولان میڈیکل کمپلیکس پر دہشت گردی کے خلاف لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں سینکڑوں خواتین نے شرکت کی۔ خواتین نے احتجاجی کتبے اٹھا رکھے تھے اور وہ بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات کے خلاف سراپا احتجاج تھیں۔ مزید ...
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ کوئٹہ ویمن یونیورسٹی اور بولان میڈیکل کمپلیکس میں ہونیوالے بم دھماکے اور فائرنگ ملک وقوم کی سلامتی کے خلاف گہری سازش ہے۔ کوئٹہ بم دھماکوں جیسے واقعات کا تسلسل پاکستان کو غیر مستحکم کرنے، مذہبی اور سیاسی دہشت گردی کے ساتھ ساتھ ملک میں لسانی، علاقائی اور سیاسی بنیادوں پر فسادات کو ہوا دینے کی گھناونی سازش ہے۔ مزید ...
قائد اعظم کی رہائش گاہ پر حملے کے خلاف MSM کے زیراہتمام ملک بھر میں مظاہرے کیے گئے۔ مقررین نے اپنے خطابات میں کہا کہ آج پوری قوم بانی پاکستان کی روح سے شرمندہ ہے مگر صرف مفاد پرست غیر آئینی حکومت اور نام نہاد عدلیہ نے بے شرمی کا لبادہ اوڑھ رکھا ہے، اگر وہ شرمندہ ہوتے تو کسی دہشت گرد کی ہمت نہ ہوتی کہ وہ ارض وطن کی کسی بھی عمارت پر بری نظر ڈال سکتا چہ جائیکہ وہ بانی پاکستان کی یادگار عمارت ہی گرا دیں۔ مزید ...
اس حقیقت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا کہ ملک کے اندردرخشاں مستقبل میں ہماری نوجوان نسل کے 65 فیصد نوجوان نمایاں کردار ادا کر سکتے ہیں، اگر ان کی صحیح معنوں میں سیاسی،اخلاقی اور مذہبی سطح پر تربیت کی جائے تو یہ نوجوان ملک کے ہر شعبہ میں ایک فعال کردار ادا کرکے ملک کو درپیش چیلنجز سے نکال سکتے ہیں۔ مزید ...
ڈاکٹر حسین محی الدین القادری نے ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں ہونے والے پری بجٹ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت عوامی جذبات کی نمائندہ نہ ہو تو وہ انکے توقعات پر پورا نہیں اتر سکتی۔ جو ملک کی معیشت کو پچھلے 5، 6 سال سے نہیں سنبھال سکے وہ اب کیسے سنواریں گے؟ کرنسی جس تیزی سے ڈی ویلیو ہو رہی ہے خدشہ ہے کہ اسکی حالت انڈونیشا جیسی نہ ہو جائے۔ تنخواہوں میں 10 سے 20 فیصد اضافہ کر دیا جاتا ہے جبکہ مہنگائی کا تناسب اس سے کہیں زیادہ ہوتا ہے۔ مزید ...
منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ ایڈوائز کونسل کے صدر ڈاکٹر زاہد اقبال نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی فوجی کا قتل ایک غیر اسلامی، غیر انسانی اور بے رحمی پر مبنی ایک جرم ہے جو کہ اسلامی تعلیمات سے تصادم کرتا ہے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ اور تمام مسلمان کمیونٹی کی طرف سے اس بزدلانہ اور سفاکانہ فعل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور ہماری ہمدردیاں مارے جانے والے برطانوی فوجی "لی رگبی" کی فیملی کے ساتھ ہیں۔ مزید ...
پاکستان عوامی تحریک کی فیڈرل کونسل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین نے کہا کہ 14 جنوری کو انقلاب کی اذان دی جا چکی ہے اب نماز ادا ہونا باقی ہے۔ 11 مئی کے جھرلو انتخابات کے بعد آج بھی اگر کوئی سمجھتا ہے کہ اگلے انتخابات سے تبدیلی آ جائے گی تو وہ غلط ہے۔ جس نظام نے صدیوں سے جکڑ رکھا ہے وہ اتنا سادہ نہیں کہ چار دن میں تبدیلی آ جائے۔ 11 مئی کو تبدیلی کے نام پر چند چہرے ضرور بدلے لیکن نظام نہیں بدلا۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے قوم کے حقیقی مرض کی تشخیص پہلے ہی کر دی تھی۔ پاکستان عوامی تحریک کی سیاسی جدوجہد نے کرپٹ عناصر کو ہلا کر رکھ دیا۔ مزید ...
کاپی رائٹ 1989 - 2026 پاکستان عوامی تحریک. جملہ حقوق محفوظ ہیں