سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ایف آئی آر درج کروانیوالے آرمی چیف انصاف بھی دلوائیں، ڈاکٹر طاہرالقادری کی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے دورہ برطانیہ کے بعد علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حیرت ہے معاشرہ اور ملکی ادارے موجودہ ظالم، کرپٹ اور قاتل حکمرانوں کو برداشت کررہے ہیں۔ سارے جہان نے ٹی وی چینلز کے ذریعے ماڈل ٹاؤن میں براہ راست قتل عام دیکھا مگر آج تک سانحہ میں ملوث کوئی ایک ذمہ دار گرفتار نہیں ہوا۔ اس ظلم کو نگلنے کی کوشش کی گئی تو وہ احتجاج ہو گا کہ لوگ 2014 ء کا دھرنا بھول جائینگے۔ انصاف قصاص کی شکل میں لے کر رہیں گے۔ مزید ...

