اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک کا قصاص مارچ اور دھرنا
پاکستان عوامی تحریک کی طرف سے اعلان کردہ ’تحریکِ قصاص و احتساب‘ کے تحت 6 اگست 2016 کو لاہور، کراچی، اسلام آباد، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں قصاص مارچ اور احتجاجی دھرنوں کا انعقاد ہوا، جن میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اسلام آباد میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید، پاکستان مسلم لیگ کے راجہ محمد بشارت، بریگیڈیر (ر) مشتاق احمد، ابرار رضا ایڈووکیٹ، راجہ منیر اعجاز، مصطفی خان اور میڈیا کوآرڈینیٹر غلام علی خان سمیت مرد و خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مزید ...

