سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کو معاف نہیں کرینگے، ڈاکٹر طاہرالقادری کا احتجاجی مظاہرے سے خطاب
17 جون سانحہ ماڈل ٹاؤن کو 7 ماہ مکمل ہونے پر حکومتی دہشت گردی اور سفاکانہ کارروائیوں میں شہید ہونیوالے جوانوں، خواتین، معصوم بچوں اور بے گناہ شہریوں کے ساتھ اظہار عقیدت و محبت اور حکومت کے انصاف دشمن کردار کے خلاف پاکستان عوامی تحریک لاہور کے زیراہتمام لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں کارکنان کی کثیر تعداد نے بینرز، کتبے اور پھول اٹھا کر شہداء کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ احتجاجی مظاہرہ میں خواتین کارکنان اور بچوں کی ایک بڑی تعداد بھی شریک تھی۔ مزید ...

