تحریک منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز اور نولکھا پریس بیٹرین چرچ کے زیر اہتمام ’’احترام مذاہب سیمینار‘‘
تحریک منہاج القرآن انٹر فیتھ ریلیشنز اور نولکھا پریس بیٹرین چرچ کے زیر اہتمام ’’احترام مذاہب سیمینار‘‘ میں مسلم، مسیحی، ہندو اور سکھ رہنماؤں نے شرکت کی۔ سیمینار کی صدارت پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کی۔ ’’احترام مذاہب سیمینار‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا کہ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کا مذموم عمل بین الاقوامی سطح پر اس حوالے سے قانون سازی کا تقاضا کرتا ہے، تاکہ انبیائے کرام اور الوہی کتابوں کا تقدس پامال کرنے کی کوئی جرات نہ کر سکے۔ مزید ...

